• Pakmotion.com Videos

  • Home RSS Feed

    by Published on 06-08-2010 08:01 PM


    مَست نظر جوگی
    او مَست نظر جوگی
    کب ظُلمتِ ہستی میں تقریب سَحر ہو گی
    او مَست نظر جوگی
    اسرار بتا مجھ کو ہاتھوں کی لکیروں کا
    تقدیر کے رانجھوں کا امید کی ہیروں کا
    حالات کی نگری میں بدنام فقیروں کا
    کب اُجڑی ہوئی بستی پُھولوں کا نگر ہو گی
    او مَست نظر جوگی
    دے کوئی جواب آخر کچھ میرے سوالوں کا
    تدبیر کے آشفرہ مجروح غزالوں کا
    بے چین اُمنگوں کا بے باک خیالوں کا
    ہم درد کے ماروں کی کیا یُوں ہی بسر ہو گی
    او مَست نظر جوگی
    ہم جن کے لیے اپنی جنت کو مِٹا بیٹھے
    ہم جن کے لیے اپنی سطوت کو گنوا بیٹھے
    ہم جن کے لیے اپنی عزت کو لُٹا بیٹھے
    کیا اُن کو بھی یُوں اپنے لُٹنے کی خبر ہو گی
    او مَست نظر جوگی
    آفات و اَلم گھر میں مہمان رہیں گے کیا؟
    جاری یہ یہ قیامت کے سامان رہیں گے کیا؟
    پابندِ سِتاروں کے اِنسان رہیں گے کیا؟
    ذرّوں کے تصرّف میں کب شانِ قمر ہو گی؟
    او مَست نظر جوگی
    by Published on 05-30-2010 07:10 PM

    Perfect Makup

    Perfect Makeup in Minutes


    No matter what time of day it is, or how busy
    ...
    by Published on 05-16-2010 07:38 PM
    Categories:
    1. CMS

    کبھی ملنے کبھی مجھ سے جدا ہونے کی جلدی ہے
    محبت میں تجھے بھی کیا
    ...

  • Mastdunya