sohail
04-11-2009, 07:46 AM
کبھی اس نگر تجھے دیکھنا ، کبھی اس نگر تجھے ڈھونڈنا
کبھی رات بھر تجھے سوچنا ، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا
مجھے جا بجا تری جستجو ، تجھے ڈھونڈتا ھوں میں کو بہ کو
کہاں ِکھل سکا تیرے رو برو مرا اس قدر تجھے ڈھونڈنا
مرا خواب تھا کہ خیال تھا وہ عروج تھا کہ زوال تھا
کبھی عرش پر تجھے دیکھنا کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا
یہاں ہر کسی سے ہی بیر ھے ، ترا شہر قر یہ غیر ھے
یہاں سہل بھی تو نہیں کوئی میرا بے خبر تجھے ڈھونڈنا
تیری یاد آئی تو رو دیا ، جو تو مل گیا تجھے کھو دیا
میرے سلسلے بھی عجیب ھیں تجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا
یہ میری غزل کا کمال ھے کہ تیری نظر کا جمال ھے
تجھے شعر شعر میں سوچنا ، سر بام و در تجھے ڈھونڈنا