PDA

View Full Version : پاکستان میں توانائی کا بحران -- اور امریکی جاری امداد



tashfin28
02-01-2012, 03:05 PM
پاکستان میں توانائی کا بحران -- اور امریکی جاری امداد








فورم کے ايک ساتھی نے پاکستان کے توانائی کےموجودہ بحران کے بارے میںایک بہت متعلقہ سوال پوچھا ہے کہ امریکہ اس بارے میں کیا اقدامات لے رہی ہے ۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ ایک طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ وہ تعلقات جو پاکستان کی سیکورٹی کو مضبوط بناۓ اور پاکستان کے عوام کی حفاظت کا ضامن ہو۔ امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ ايسے تعلقات چاہتا ہے جو اقتصادی ترقی، خوشحالی، جمہوری اداروں کو مضبوطی، اور پاکستان میں عوامی شعبے کی ترقی کو يقینی بناياجاسکے۔ کیونکہ صرف اقتصادی اور سیاسی طور پر مضبوط پاکستان ہی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بناسکتا ہے۔






اسں ميں کوئی شک نہيں کہ توانائی پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے بہت اہم ہے ۔ امریکی حکومت، یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کی حکومت، نجی شعبے اور دیگر عطیہ دہندگان اداروں کے ساتھ توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے ہے مصروف عمل ہے ۔ امریکی حکومت کے طرف سے جاری منصوبے پاکستان کی توانائی کی فراہمی، توانائی کی بچت، آلات کے جديدگی، ضرورت تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرنے کرنے پر مرکوز ہے ۔



توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کيلے، فی الحال، امريکی حکرمت مختلف جاری منصوبوں ميں اھم کردار ادا کررہا ہے جس ميں گومل زم ڈیم پروجیکٹ، سدپارہ، تربیلا، پاور ڈسٹری منصوبہ اور ٹيوبويل کے کارکردگی جيسے منصوبے قابل ذکر ہيں ۔






آپ کے معلومات کيلے، میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں امریکی حکومت کی حالیہ کامیابیوں میں سے کچھ کے طرف آپ کی توجہ دلانا چاہوں گا :



جامشورو اور مظفر گڑھ تھرمل پاور پلانٹس میں مجموعی طور پر 80 میگاواٹ کی بحالی،



گومل زم ڈیم پر سیلاب کے کنٹرول کے اجزاء کی مکمل تعمیر،



گومل زم ڈیم میں بجلی گھر نمبر 1 اور 2 کی مکمل تعمیر،



آٹھ الیکٹرک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مکمل آپریشنل آڈٹ،



کاروباری منصوبوں، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، تبدیلی کے انتظام، اور الیکٹرک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مکمل تربیت کی فراھمی،



تفصیلی معلومات کے لئے، آپ کی یو ایس ایڈ / پاکستان کے ویب سائٹ کا دورہ کرسکتے ہے.








ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين